IQNA

11:25 - March 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507436
تہران( ایکنا)سعودی ایئر ڈیفنس نے ریاض اور یمن سرحد سے قریب شہر پر داغے گئے ببیلسٹک میزائل حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کئی باشندے زخمی بھی ہوگئے ہیں

سعودی شہر پر اس حال میں یہ حملہ ہوا ہے جہاں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت ریاض میں اس وقت کرفیو جیسا لاک ڈاؤن ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ریاض پر اس حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بارے میں سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں حوثی فورسز پر الزام عائد کیا جو اس سے قبل بھی سعودی شہروں پر میزائل، راکٹ اور ڈرونز سے حملے کرچکے ہیں۔

1124110

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: