IQNA

8:15 - April 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507468
تہران(ایکنا) زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ عالمگیر وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کے شہر  دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔

 

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور  پر رکھا گیا تھا۔

پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

 زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

 

زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر  پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

 

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کووڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

217804

 
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: