IQNA

8:07 - April 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507539
تہران(ایکنا) شیعہ مرجع تقلید کے دفتر سے رویت ھلال کے حوالے سے بیان جاری کردیا گیا ہے۔

عراق اور شیعہ دنیا کے مرجع تقلید آیت‌الله سیدعلی سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: رویت ھلال رمضان  جمعه، ۳۰ شعبان ۱۴۴۱ هجری بمطابق ۲۴ اپریل ۲۰۲۰ کو ہوگی۔

 

دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے: توقع ہے کہ اس دن هلال رمضان واضح طور پر نظر آئے گا اور اس طرح پہلا روزہ ہفتہ  ۲۵ اپریل ۲۰۲۰ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ماہرین موسمیات کے مطابق پہلا روزہ ہفتہ کو متوقع ہے۔

 

آیت‌الله سیستانی کے دفتر سے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اوقات شرعی رمضان ۱۴۴۱ هجری کا ٹایم ٹیبل بھی تیار کیا گیا ہے۔/

3892859

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: