عراق؛ اہل سنت مفتی کی الکاظمی سے اہم درخواست

IQNA

عراق؛ اہل سنت مفتی کی الکاظمی سے اہم درخواست

10:50 - May 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507611
تہران(ایکنا) شیخ مهدی الصمیدعی نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ملکی فورسز کو نکالنے کے حوالے سے دلیرانہ کردار ادا کریں۔

عراق کے معروف اہل سنت مفتی شیخ مهدی الصمیدعی نے ایک پیغام میں کابینہ بنانے کے حوالے سے کامیابی میں مصطفی الکاظمی کو مبارک باد دی ہے۔

 

پیغام میں انہوں نے  مصطفی الکاظمی سے درخواست کی ہے کہ وہ قیدیوں ، پناہ گزینوں، بے روزگار اور تعلیم یافتہ افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔

 

اهل سنت مفتی نے تاکید کی ہے: عراقی وزیراعظم تمام فرقہ واریت پھیلانے والوں اور بالخصوص ان افراد کے خلاف جنہوں نے داعش کی حمایت کی ، کارروائی کریں۔

 

مصطفی الکاظمی سے خطاب میں انکا کہنا تھا: ایک مہینے میں تمام لوگوں کی حمایت کا ہم وعدہ کرتے ہیں مگر داعش حامی مٹھی بھر سیاست دانوں کے لیے قوم کو فروخت سے گریز کیا جائے۔

 

شیخ مهدی الصمیدعی نے عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف رضا کارانہ طور پر لڑنے والے افراد کا خاص احترام کرنا لازم ہے۔/

3897284

نظرات بینندگان
captcha