ایکنا کے موضوع پر ریڈیو عربی تہران میں پروگرام

IQNA

ایکنا کے موضوع پر ریڈیو عربی تہران میں پروگرام

12:01 - May 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507628
بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی(ایکنا) کی فعالیت کے موضوع پر عربی پروگرام میں بحث کیا گیا۔

قرآن مجید اور اسلامی معارف میں ایکنا کی رسالت اور ذمہ داریوں کے عنوان سے

گذشتہ روز «ایران الیوم، المشهد الثقافی: آج کا ایران؛ ثقافتی چہرہ» کے عنوان سے ریڈیو تہران کے عربی چینل پر گفتگو کی گئی۔

پروگرام میں عربی چینل کے رپورٹر مجید عبیداوی کا کہنا تھا: قیام سے اب تک ایکنا

نے بلند اھداف کے لیے کام کیا ہے تاکہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کیا جاسکے اور قرآنی مفاھیم کو معاشرے میں جاری و ساری کیا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: ایکنا ۱۹ اہم زبانوں میں کام کررہی ہے جنمیں دنیا بھر سے اہم قرآنی نیوز، پروگرامز اور عالم اسلام کے مسائل کو پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

عبیداوی کا کہنا تھا: قرآنی رپورٹرز تمام قرآنی سرگرمیوں پر نظر رکھ تازہ ترین خبریں پیش کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: میڈِل ایسٹ کے سیاسی مسائل کے علاوہ علما اور اہم شخصیات سے گفتگو اور انکی رائے کو پیش کرنا بھی ایکنا کی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

 

عبیداوی نے کہا کہ ایران کے مختلف شہروں میں ایکنا کے نمایندے موجود ہیں جبکہ عراق سے بھی اعزازی رپورٹرز خبریں ارسال کرتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ قرآنی نیوز ایجنسی ایکنا عالم اسلام کی عظیم ترین قرآنی نیوز ایجنسی ہے جوIQNA کے نام سے جانا جاتا ہے اور سولہ سال قبل پندرہ رمضان المبارک کو وقت کے ایرانی صدر حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمحمد خاتمی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔/

3898183

نظرات بینندگان
captcha