حرمین میں گذشتہ مہینہ میں 54 ملین زائرین کی حاضری

IQNA

حرمین میں گذشتہ مہینہ میں 54 ملین زائرین کی حاضری

6:18 - October 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3519400
ایکنا: مسجدالحرام اور مسجدالنبیؐ کے امور کی عمومی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ربیع‌الثانی کے دوران حرمین میں زائرین اور نماز گزاروں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 11 ہزار 901 تک پہنچ گئی۔

ایکنا نیوز- الریاض نیوز کے مطابق، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجدالحرام میں نماز گزاروں کی تعداد 1 کروڑ 77 لاکھ 43 ہزار 854 رہی، جن میں سے 93 ہزار 720 افراد نے حِجر اسماعیل (حطیم) میں نماز ادا کی۔ اسی طرح عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ 48 ہزار 153 تک پہنچی۔

دوسری جانب، مسجدالنبیؐ میں اسی ماہ کے دوران 2 کروڑ 13 لاکھ 53 ہزار 370 افراد نے نماز ادا کی، جن میں سے 20 لاکھ 83 ہزار 861 نمازیوں نے روضۂ شریف میں نماز پڑھی۔ مزید برآں، 1 لاکھ 48 ہزار 943 زائرین زیارتِ رسول اکرم ﷺ کے لیے مسجدالنبیؐ حاضر ہوئے۔

کونسل کے مطابق، مسجدالحرام اور مسجدالنبیؐ کے داخلی راستوں پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو زائرین اور نماز گزاروں کی تعداد کو خودکار نظام کے ذریعے ریکارڈ اور مانیٹر کرتے ہیں۔ یہ اقدام عملی کارکردگی میں بہتری، ہجوم کے بہاؤ اور زائرین کی کثافت کے مؤثر انتظام کے لیے متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔/

 

4313289

نظرات بینندگان
captcha