شیخ عیسی قاسم: جہاد میں کامیابی اسقامت سے مشروط ہے

IQNA

شیخ عیسی قاسم: جہاد میں کامیابی اسقامت سے مشروط ہے

10:24 - May 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507655
تہران(ایکنا) بحرین کے معروف عالم دین نے مزاحمتی بلاک کی کامیابی کے لیے دیگر مسلمانوں کے تعاون کو لازم قرار دیا ہے۔

آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے قدس شریف کے حوالے سے ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس مین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئله فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

 

بحرین کے شیعہ عالم دین نے آیت «سبحان الذی اسری بعبده لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الاقصی» کی قرآت کرتے ہوئے کہا: مسجدالاقصی اور قدس یہی فلسطین ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قدرت کی بنیاد وحدت میں پوشیدہ ہے اور فدا کاری سے ہی کامیابی ممکن ہے۔

 

شیخ عیسی قاسم نے اسلامی تحریکوں اور رہنماوں کی ذمہ داری کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا: امت اسلام کو استقلال طلب ہونی چاہیے اور حکمران اس حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں خدا پر توکل کرتے ہوئے استقامت کے سے جہدوجہد ہی سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

بحرین کے عالم دین نے کہا کہ تفرقے اور اختلافات سے کامیابی ممکن نہیں اور اگر ہم سیدھے راستے سے منحرف ہوگیے تو ہدف کو حاصل کرنا دشوار ہوجائے گا۔

 

 

شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ امت کا ہر فرد جانتا ہے کہ اسلامی اقدار کیا ہیں اور ایسی امت کو شکست ممکن نہیں اگر وہ ان ہدایات پر عمل کریں جو ہمیں اسلام نے سکھایا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اختلافات پیدا کرکے صھیونی رژیم سے دوستی شروع کی تو ایسی صورت میں کامیابی ممکن نہیں ہوگی۔

 

اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ تفرقہ سے ہم ہدف میں کسی طرح کامیاب نہیں ہوں گے اور اتحاد شرط ہے۔/

3899908

نظرات بینندگان
captcha