مغربی کنارے کو ضم کرنے کے حوالے سے یورپی یونین نے خبردار کردیا

IQNA

مغربی کنارے کو ضم کرنے کے حوالے سے یورپی یونین نے خبردار کردیا

9:39 - June 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507787
تہران(ایکنا) یورپی یونین نے صھیونی رژیم کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے سے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان نے بروکسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ناگوار اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو ضم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور تل ابیت کو یکطرفہ فیصلوں سے گریزکرنا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ صھیونی رژیم قدس شریف کے مقبوضہ علاقوں میں مزید ایک سو تیس محلوں کو ضم کرنے کی سازش کررہا ہے جس کے خلاف فلسطینی گروپس سراپا احتجاج کررہے ہیں۔/

 

3905562

 

نظرات بینندگان
captcha