IQNA

11:56 - July 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507864
تہران(ایکنا) نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آورکوسزائے موت سنا دی گئی۔

نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سناتے ہوئے پھانسی کی سزا کے لیے 24 اگست کی تاریخ مقررکی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پھانسی کی سزا کی تاریخ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری طور پر واپس نہیں آ پا رہے۔

پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر لواحقین کورونا وبا کی وجہ سے 24 اگست تک نیوزی لینڈ نہ پہنچ سکے تو مجرم کی پھانسی کے وقت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لواحقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجرم برینٹن پر رواں برس کے اوائل میں 51 افراد کو قتل اور40 پراقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد ” مسجد النور“ اور ”لِن ووڈ مسجد“ میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔ مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔

 

701372

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: