عید قربان پر شامی عوام کو ہدایات

IQNA

عید قربان پر شامی عوام کو ہدایات

7:51 - July 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507993
تہران(ایکنا) شامی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ عید کے ایام میں باہر جانے سے گریز کریں۔

شام کی حکومت نے عید کے ایام کے قریب آنے پر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عید کے ایام میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور رش والی جگوں پر جانے سے گریز کریں۔

 

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عقل کا تقاضا ہے کہ لوگ ان ایام میں بحران سے بچنے کے لئے احتیاط کریں اور میل جول سے اجتناب کیا جائے۔

 

بیان کے مطابق  عید قربان کے موقع پر جمعہ سے آیندہ ہفتے تک یعنی ایک ہفتے کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔/

3912767

نظرات بینندگان
captcha