تعلقات بحالی اپ ڈیٹ/ موساد سربراہ کی ابوظبی آمد

IQNA

تعلقات بحالی اپ ڈیٹ/ موساد سربراہ کی ابوظبی آمد

10:41 - August 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508087
تہران(ایکنا) امارات- اسرائیل تعلقات استوار ہونے کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ «یوسی کوهن» ابوظبی پہنچ گئے۔

موساد سربراہ «یوسی کوهن»، امارات کے اعلی حکام سے ملاقات کے لیے گذشتہ روز ابوظبی پہنچے ۔

 

صھیونی میڈیا کے مطابق  کوهن اس سفر میں دیگر حکام کے علاوہ ابوظبی کے ولی عھد «محمد بن زاید» سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

 

اسرائیلی چینل «مکان» کے مطابق کوہن اس ملاقات میں تعلقات بحالی معاہدے کی ڈرافٹ پر مشورہ کریں گے جسپر واشنگٹن میں دستخط ہوگا۔

 

صھیونی میڈیا کے مطابق معاہدے کے فورا بعد دونوں ممالک میں سفارت خانے کھول دیے جائیں گے۔

 

اماراتی حکام کے مطابق اماراتی سفارت خانہ قدس شریف میں کھولا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

 

صھیونی چینل 7 کے مطابق سعودی وزیرسیاحت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے بیچ تجارتی سرگرمیاں جلد شروع کی جارہی ہیں۔

 

صھیونی صدر «رووین ریولین» کا کہنا تھا کہ امارات کے ولی عھد «محمد‌بن زاید» کو انہوں نے دعوت دی ہے کہ وہ قدس

شریف کا دورہ کریں۔

 

ریولین نے عبری زبان میں دعوت نامہ میں لکھا ہے کہ امید ہے معاہدے سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں گے۔

 

گذشتہ جمعرات کو صدر ٹرامپ کی وساطت سے اسرائیل و امارات کے درمیان تعلقات بحالی کا اعلان کیا گیا۔/

3917221

نظرات بینندگان
captcha