آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کا آیت‌الله تسخیری کی وفات پر پیغام تسلیت

IQNA

آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کا آیت‌الله تسخیری کی وفات پر پیغام تسلیت

8:35 - August 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508092
تہران(ایکنا) بحرین شیعہ رھنما نے عالم اسلام کے امور میں رھبر معظم کے مشیر آیت‌الله محمدعلی تسخیری کی وفات پر پیغام میں انکو مجاہد قرار دیا ہے۔

بحرین کے شیعہ عالم دین اور رھنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے معروف عالم، ماہر اقتصاد، ادیب، انقلابی شاعر، تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ، شہید باقر الصدر کے شاگرد خاص اور عالم اسلام کے امور میں رھبر معظم کے مشیر آیت‌الله محمدعلی تسخیری کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

انکے پیغام میں کہا گیا ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحيم

 

إنّا لله وإنّا إليه راجعون

 

تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ اور عالم اسلام کے امور میں رھبر معظم کے مشیر آیت‌الله محمدعلی تسخیری  کی وفات پر خالص ترین تعزیت پیش کرتا ہوں جس نے تمام عمر اسلام کی خدمت کی اور اس غم پر امام عصر عج اور انکے گھر کے افراد کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں۔

 

اللہ تعالی انکی کمی کو پورا کرے ، بلاشک وہ عالم باعمل، مجاہد، عاشق خدا اور فدا کار انسان تھے اور انکی عقل و فھم، ایمان و اخلاق، صداقت و خلوص قابل تعریف ہے۔

 

خداوند اس پر رحمت فرمائے، قبر و برزخ اور آخرت میں انکی آنکھوں کو منور فرمائے اور جوار محمد و آل محمد(ص) میں محشور فرمائے۔/

3917459

نظرات بینندگان
captcha