آیت‌الله تسخیری حرم حضرت معصومه(س) میں سپرد خاک ہوں گے

IQNA

آیت‌الله تسخیری حرم حضرت معصومه(س) میں سپرد خاک ہوں گے

9:05 - August 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508093
تہران(ایکنا) وحدت کے نامور داعی آیت‌الله شیخ محمدعلی تسخیری کو قم میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ اور عالم اسلام کے امور میں رھبر معظم کے مشیر آیت‌الله محمدعلی تسخیری کے گھرانے کے مطابق انکو جمعرات کے دن قم شہر میں حرم مطهر حضرت معصومه(س) میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

انکی تشیع جنازہ کی تقریب کورونا کی وجہ سے محدود اور ایس او پیز پر عمل کے ساتھ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ اور عالم اسلام کے امور میں رھبر معظم کے مشیر آیت‌الله محمدعلی تسخیری تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گذشتہ روز قلب کی بیماری کی وجہ سے ۷۶ سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے ۔/

3917412

.

نظرات بینندگان
captcha