پاکستان؛ حمایت فلسطین ریلی کا اعلان

IQNA

پاکستان؛ حمایت فلسطین ریلی کا اعلان

8:27 - August 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508096
تہران(ایکنا) عرب ممالک کی خیانت اور صھیونی غلامی کے خلاف مجلس وحدت اور امامیہ تنظیم کی ریلی اور احتجاج جمعہ کو ہوگا۔

آئی ایس او پاکستان نے عرب خائنوں کی بد دیانتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف 21اگست بروز جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے اعلامیہ میں آیا ہے کہ:

اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف    

مظلوم فلسطیینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے

عرب حکمرانوں کی بیت المقدس سے  خیانت  کے خلاف

قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  حفظہ اللہ  کے اعلان پر ملک گیر احجتاج ’’اسرائیل نامنظور‘‘

بعدازنمازجمعہ 21 اگست کو منعقد ہوگا جسمیں اس سازش کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی اور بعض دیگر تنظیمیں بھی اس سازش کے خلاف احتجاج کرچکی ہیں جبکہ مختلف دیگر افراد اور سیاسی و مذہبی شخصیات اس اقدام کی مذمت کررہی ہیں۔/

پاکستان؛ حمایت فلسطین ریلی کا اعلان

نظرات بینندگان
captcha