
کینیڈا کے مسلم الائنس نے مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنٹو مسجد میں تخریب کاری واقعہ کی تحقیق کریں، گذشتہ تین مہینے کے دوران اس مسجد میں چھ بار متعصبانہ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
ٹورنٹو پولیس نے پانچویں واقعہ میں ملوث ملزم کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور اس ایک شرارت انگیز شخص قرار دیا تھا۔ تاہم مسلم کیمونٹی اس واقعے کو حساس قرار دیتی ہے اور انکا کہنا تھا کہ مسجد کے شیشے توڑ کر اندر مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ خاکے بنائے گیے ہیں۔
گذشتہ اتوار کو ایک بار پھر چھٹی مرتبہ مسجد کے شیشے توڑ دیے گیے ہیں اور نمازیوں میں خوف کی لہر دوڑ گیی ہے۔
مسلم کیمونٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ دہرایا جارہا ہے اور وہ مزید اس صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتے۔
کورونا وائرس کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز فضا بھی پیدا کی جارہی ہے./