امارات کی سازش مسجدالاقصی کو آگ لگانے سے کمتر نہیں- حماس

IQNA

امارات کی سازش مسجدالاقصی کو آگ لگانے سے کمتر نہیں- حماس

11:13 - August 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508104
تہران(ایکنا) حماس کے رھنما نے تمام مزاحمتی تنظمیوں سے مقابلے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کا خطرہ اور سازش مسجد الاقصی کو آگ لگانے کی مترادف ہے۔

حماس کے سنئر رھنما «اسماعیل هنیه» نے امارات- اسرائیل معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام جہادی تنظیموں سے مقابلے کی درخواست کی ہے۔

 

گذشتہ جمعرات کو امریکہ نے امارات اور اسرائیل میں تعلقات بحالی کا اعلان کیا تھا.

 

حماس رھنما نے ایک اجلاس سے گفتگو میں جہادی تنظیموں سے ملکر حکمت عملی طے کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ مقبوضہ علاقوں کی واپسی ممکن بنایا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمیں تمام ممکنہ راستوں سے مقاصد کے حصول کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے.

 

انکا کہنا تھا: مسئله فلسطین میں اہم ترین ضرورت مشترکہ طور پر وحدت کے ساتھ جدوجہد کرنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عوامی، قانونی، اور سیاسی طریقوں کی کوششوں کے بعد نظامی راستے کی نوبت آتی ہے کیونکہ دشمن طاقت، تخریب اور دہشت گردی سے مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔

 

هنیه نے ان تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سازش کی مذمت کی ہے۔

3918003

نظرات بینندگان
captcha