کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

IQNA

کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

16:09 - August 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508107
تہران(ایکنا) کوئٹہ شہر کے امام بارگاہ و مسجد حسینی نیچاری میں یوم علی اصغر میں سینکڑوں اور ماوں کی شرکت

عالمی یوم عزاداری حضرت علی اصغر ـ جو کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو منایا جاتا ہے ـ پاکستان کے مختلف شہروں میں منایا گیا۔ جن میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد، ، پشاور، گلگت، فیصل آباد وغیرہ شہر شامل ہیں۔ کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں یہ مراسمات مرکزی سطح پر ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں بھی ’’عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام‘‘انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ امام بارگاہ حسینی نیچاری میں سینکڑوں ماوں نے بچوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کیں۔

کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

اس مناسبت سے مجالس عزاء، جلوس ہائے عزاء اور نوحہ خوانی کے خصوصی پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ عزاداری کے اجتماعات میں اس عزم کے ساتھ موجود ہیں کہ عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا کے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام سے تجدید عہد کر رہی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت علی اصغر علیہ السلام کے مطابق پروان چڑھا کر اسلام کی سر بلندی اور امام زمانہ (عج) کے رکاب میں جہاد کے لئے تیار کریں گی۔

کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

کوئٹہ میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع)

نظرات بینندگان
captcha