
العربیه نیوز چینل نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فورسز اور بین الاقوامی الائنس آج بروز اتوار بغداد کے اہم ترین «التاجی» اڈے سے نکل رہا ہے۔
یہ دعوی اس حال میں کیا جارہا ہے کہ جہاں عراقی وزیراعظم «مصطفی الکاظمی» امریکی دورے سے واپسی پر عراق پہنچ رہا ہے۔
بعض عراقی زرائع کا کہنا ہے کہ الکاظمی نے واشنگٹن کے ساتھ اہم اسٹریٹیجک مسائل پر گفتگو کی ہے اور امریکی فورسز کی تعداد میں کمی پر تاکید کی گیی ہے۔
بغداد کے شمال میں ۸۵ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع «التاجی» مرکز امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ شمار ہوتا ہے جہاں ائیرپورٹ کے ساتھ بڑی تعداد میں جنگی سازوسامان موجود ہے اور یہاں پر امریکی اور بین الاقوامی الاینس داعش سے مقابلے کے بہانے موجود ہیں۔/