مسجد الزهرا (س) کی عزاداری میں آل‌خلیفه کی مداخلت

IQNA

مسجد الزهرا (س) کی عزاداری میں آل‌خلیفه کی مداخلت

11:28 - August 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508119
تہران(ایکنا) آل خلیفہ کی فورسز نے شہر حمد کی مسجد جامع «الزهرا»(س) کو عزاداری روکنے کے لیے سیل کردیا۔

بحرین نے پیر کے دن آل خلیفہ حکام اور وزارت داخلہ کے حکم پر شہر حمد کی مسجد جامع «الزهرا»(س) کو مجالس روکنے کے لیے سیل کردیا۔

 

مسجد انتظامیہ کو وارننگ جاری ہوچکی تھی اور گذشتہ روز جب مسجد میں ریکارڈنگ کی آواز بلند تھی تو فورسز نے آکر مسجد میں ساونڈ بند کرکے مسجد کو سیل کردیا۔

 

قابل ذکر ہے چند روز پہلے بھی پولیس متعدد امام بارگاہوں کو منامہ میں سپیکر بند کرنے کا حکم جاری کرچکی ہے اور دیگر کئی امام بارگاہوں کی منتظمین کو طلب بھی کی جاچکی ہے اور ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

 

سیکورٹی فورسز نے اول محرم سے مختلف علاقوں سے عزداری کے پرچم اور بینروں اکھاڑنا شروع کردیا ہے جو مختلف شاہراوں پر نصب کیے گئے تھے اور مسجد «فاطمة الزهرا (س)» کی دیواروں سے بھی تمام بینرز اکھاڑ دیے گیے۔/

کارشکنی ال خلیفه در برپایی مراسم عزاداری مسجد الزهرا(س)
کارشکنی ال خلیفه در برپایی مراسم عزاداری مسجد الزهرا(س)
کارشکنی ال خلیفه در برپایی مراسم عزاداری مسجد الزهرا(س)

 

3918820

 

 

نظرات بینندگان
captcha