جنوبی افریقا: 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

IQNA

جنوبی افریقا: 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

17:41 - August 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508123
تہران(ایکنا) جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم گرے اسٹریٹ مسجد میں پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹ مسجد جنوبی ہمپشائر کی بڑی مساجد میں شامل ہے جس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جنوبی افریقا مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان کا کہنا ہے کہ مسجد کے بالائی حصے میں اسٹاف کے 7 فلیٹس ہیں جن میں ممکنہ طور پر کوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

فیصل سلیمان کا کہنا تھا کہ آگ کو ایک حادثہ ہی تصور کیا گیا ہے اور اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ مسجد میں آتشزدگی کے باعـث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

مسجد میں آتشزدگی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

229406

 

 

نظرات بینندگان
captcha