
سوڈان کے مختلف سیاسی پارٹیوں نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے تعلقات بحالی کے امکانات کو خطرناک اور بڑی غلطی قرار دیا اور اسے بین الاقوامی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا۔
مشترکہ بیان میں اس اقدام کو ایک سو اسّی کے زاویے پر سوڈانی عوام اور انقلاب کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ عارضی طور پر کنٹرول کرنے والی کونسل کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ رابطہ بحال کرے۔
سیاسی پارٹیوں کے بیان میں اسے مظلوم قوتوں اور ملتوں کے حقوق کی پامالی سے تشبہیہ قرار دیا گیا ہے اور اسرائیل سے رابطے کے اقدامات کو ملکی مفادات سے منافی اور متصادم جانا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں عارضی سپریم کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرهان اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے درمیان ملاقات کو «بڑی غلطی» قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں اس ملاقات کو کونسل کے اختیار سے تجاوز قرار دیا گیا ہے اور اس طرح کی غلطی کے تکرار سے انتباہ کیا گیا ہے۔/