سوڈان کے مختلف تنظیموں اور پارٹیوں نے اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کردی

IQNA

سوڈان کے مختلف تنظیموں اور پارٹیوں نے اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کردی

9:44 - August 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508133
تہران(ایکنا) مختلف پارٹیوں نے سوڈان اور اسرائیل میں اعلی سطحی ملاقات کو بڑی سیاسی غلطی قرار دے دیا۔

سوڈان کے مختلف سیاسی پارٹیوں نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے تعلقات بحالی کے امکانات کو خطرناک اور بڑی غلطی قرار دیا اور اسے بین الاقوامی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا۔

 

مشترکہ بیان میں اس اقدام کو ایک سو اسّی کے زاویے پر سوڈانی عوام اور انقلاب کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ عارضی طور پر کنٹرول کرنے والی کونسل کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ رابطہ بحال کرے۔

 

سیاسی پارٹیوں کے بیان میں اسے مظلوم قوتوں اور ملتوں کے حقوق کی پامالی سے تشبہیہ قرار دیا گیا ہے  اور اسرائیل سے رابطے کے اقدامات کو ملکی مفادات سے منافی اور متصادم جانا گیا ہے۔

 

 

مشترکہ بیان میں عارضی سپریم کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرهان اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے درمیان ملاقات کو «بڑی غلطی» قرار دیا گیا ہے۔

 

بیان میں اس ملاقات کو کونسل کے اختیار سے تجاوز قرار دیا گیا ہے اور اس طرح کی غلطی کے تکرار سے انتباہ کیا گیا ہے۔/

3919506

 

نظرات بینندگان
captcha