«کرایسٹ‌چرچ» نمازیوں کا پھولوں سے استقبال

IQNA

«کرایسٹ‌چرچ» نمازیوں کا پھولوں سے استقبال

10:31 - August 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508138
تہران(ایکنا) مساجد پر حملہ آور دہشت گرد کو سزا کے بعد مسجد میں نمازیوں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

کرایسٹ چرچ کی مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گردم برنٹن ٹرانٹ کو عدالت سے سخت سزا کے بعد کرایسٹ چرچ مساجد میں آنے والے نمازیوں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ مذکور واقعہ میں ۵ا نمازی شہید اور ۴۹ دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

 

جمعہ کی نماز کے بعد نمازی مساجد سے باہر نکلے تو پھولوں کو دیکھ خوشی کا اظھار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے عوام اور سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

 

مسجد نور کے امام جمال فودا نے پریس نمایندوں سے گفتگو میں کہا: مجرم کو درست سزا سے ہمیں اطمینان حاصل ہوا اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب ایکدوسرے کے ساتھ آسانی سے یکجا زندگی گزار سکتے ہیں۔

 

انہوں نے عدالت کے انصاف کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا: یہاں پر مسلم اور غیر مسلم سب کو ایکدوسرے کے ساتھ محبت سے رہنا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  ۱۵ مارچ ۲۰۱۹ کو کرایسٹ چرچ کی دو مساجد «نور» اور «لینووڈ» میں دہشت گردانہ واقعے میں ۲۹ سالہ آسٹریلین گورے دہشت گرد برنٹن ٹرنٹ نے ۵۱ نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

 

نیوزی لینڈ کی عدالت نے مجرم کے جرم کو سنگین قرار دیتے ہوئے اسے تا دم مرگ قید کی سزا سنائی تھی، یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی سخت ترین سزا قرار دی جارہی ہے ۔/

3919601

نظرات بینندگان
captcha