نیوزی لینڈ میں مجرم کی سزا پر ترکی کا رد عمل

IQNA

نیوزی لینڈ میں مجرم کی سزا پر ترکی کا رد عمل

10:33 - August 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508139
تہران(ایکنا) ترکی کی دیانت فاونڈیشن کے سربراہ نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد کے مجرم کو سزا پر اس اقدام کو اسلاموفوبیا کے حامی افراد کے لیے اہم اور شفاف پیغام قرار دیا ہے۔

ترک دیانت فاونڈیشن کے سربراہ علی ارباش نے نیوزی لینڈ  میں کرایسٹ چرچ مساجد واقعے میں گورے دہشت گرد کی سزا پر رد عمل ظاہر کیا۔

 

سوشل میڈیا میں مجرم کی سزا پر انہوں نے کمنٹ کیا ہے کہ اس طرح کی سخت سزا سے انسانیت کے لیے خوشی کا مقام قرار دیا ہے۔

 

ارباش کا کہنا تھا: اس طرح کی سزا سے تمام نسل پرست اور متعصف اسلام مخالف افراد کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

 

ترک دیانت فاونڈیشن کے سربراہ نے نیوزی لینڈ متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی درجات کے  بلندی کے لیے دعا کی ۔

 

برنٹن ٹرنٹ نے پندرہ مارچ ۲۰۱۹ کو مسجد نور اور ولینووڈ پر حملہ کرکے اکیاون نمازیوں کو شہید اور ۴۹ دیگر کو زخمی کردیا تھا جنمیں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔/

3919556

نظرات بینندگان
captcha