
حماس کے رھنما «اسماعیل هنیه»، ۲۷ سال بعد پہلی بار لبنان سفر کے دورے پر اس وقت لبنان میں موجود ہے۔
حماس کے لبنان میں نمایندے «علی برکه» نے اسماعیل هنیه کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ فلسطین میں سال ۱۹۹۳ میں انکی واپسی کے بعد انکا یہ پہلا دورہ لبنان ہے مذکورہ سال میں انکو انکے دیگر بھائیوں کے ہمراہ جلاوطن کیا گیا تھا۔
حماس رھنما لبنانی حکام سے ملاقاتوں میں اسرائیل- امارات رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسماعیل هنیه بعض دیگر خلیج فارس کے ممالک کا بھی دورہ کریں گے تاکہ انکو امارات اسرائیل تعلقات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کرسکیں۔/