IQNA

8:11 - September 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508161
تہران(ایکنا) ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت اور دفاع قرآن کی دعوت چارلی ہیبڈو میں توہین رسالت کے بعد اعلان کیا گیا ہے۔

فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں خاتم النبیّن حضرت محمد مصطفی   ؐ کے گستاخانہ خاکو ں کی دوبارہ اشاعت اورسوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کیے جانے کے دلخراش سانحات کے خلاف تمام عاشقان محمد ؐو آل محمدؑ 4ستمبر2020بروز جمعہ ملک بھرمیں پرامن یوم احتجاج منائیں۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس نے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جمعہ کو دفاع قرآن و دفاع ناموس رسالت کے حوالے سے احتجاج ریکارڑ کرائیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ سوئیڈن کے شہر مالمو میں قرآن سوزی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر عالم اسلام سراپا احتجاج ہے اور گذشتہ دنوں جماعت اسلامی پاکستان نے بھی اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا مطالبہ کیا تھا۔

یوم جمعہ یوم احتجاج منایا جائے گا- مجلس وحدت مسلمین

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: