حرم امام حسین ع کے تعاون سے بین الاقوامی «تراتیل سجادیه» فیسٹیول

IQNA

حرم امام حسین ع کے تعاون سے بین الاقوامی «تراتیل سجادیه» فیسٹیول

7:22 - September 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508199
تہران(ایکنا) آستانہ حسینی کے تعاون سے ساتویں «تراتیل سجادیه» بین الاقوامی فیسٹیول شهادت امام سجاد(ع) کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

آستانہ حسینی کے فیسٹیول انچارج شیخ علی القرعاوی کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ فیسٹیول ایس او پیز پر عمل کے ساتھ «امام سجاد(ع)؛ علم و عبادت» کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: اس سال فیسٹیول میں بعض مہمان بذات خود شریک ہوں گے جبکہ دیگر مہمان آن لاین طریقے سے شرکت کریں گے۔

 

شیخ علی القرعاوی کا کہنا تھا: تحقیقی نشست، عکاسی پروگرام بعنوان «خطوة»، کورونا سے مقابلہ کے لیے آستانے کی کاوش، شخصیت امام سجاد(ع) پر تھیٹر نمایش اور کتب نمایش پروگرام کا حصہ ہے۔

 

علی العرعاوی کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں امام سجاد(ع) کے موضوع پر ایک نئی کتاب کی رونمائی بھی ہوگی۔

 

قابل ذکر ہے کہ چھٹی بین الاقوامی «تراتیل سجادیه» فیسٹیول میں گذشتہ سال  ۱۴ ممالک کے مہمانوں کی شرکت کے ساتھ حرم امام حسین (ع) منعقد کی گئی تھی۔

 

مذکورہ فیسٹیول اور پروگرام ہر سال شهادت امام سجاد (ع) کے دن منعقد کیا جاتا ہے اور گذشتہ سال «عدالت اجتماعی رساله حقوق امام سجاد(ع) کے رو سے» عنوان رکھا گیا تھا۔/

3922214

نظرات بینندگان
captcha