IQNA

8:28 - September 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508225
تہران(ایکنا) مصری وزیراوقاف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ۶۹ حفظ قرآن کے جدید مراکز کھولے جارہے ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: مصر کی بڑی مساجد میں قرآنی مراکز کھولے جارہے ہیں جہاں حفظ و قرائت قرآن ماہر علما اور ماہرین قرآن کی زیرنگرانی کورسز کرائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ مساجد کو شدت پسند عناصر جو قرآنی مراکز کو اپنے مذموم مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ان سے پاک اور محفوظ رکھیں گے تاکہ وہ بچوں سے غلط استفادہ نہ کریں۔

 

وزیر اوقاف کا مزید کہنا تھا: ان مراکز میں دو سالہ کورسز کرائیں گے جہاں سال اول میں ابتدائی تعلیمات اور حفظ و تجوید سکھائے جائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: سال دوم کو ان مراکز میں پروفیشنلز کورسز منعقد ہوں گے جہاں تجوید و قرآت کے اعلی دروس، تفسیر اور دیگر قرآنی علوم پڑھانے کا اہتمام ہوگا۔/

3923536

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: