IQNA

8:58 - September 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508236
تہران(ایکنا) جزیره سقطری میں امارات و بحرین کے اسرائیل سے دوستی اور ان ممالک پر انکے تسلط کے خلاف مظاہرہ ہوا۔

یمن کے جزیره سقطری جہاں اماراتی فورسز اس وقت مسلط ہے وہاں پر یمنی عوام نے اسرائیل سے امارات اور بحرین کی دوستی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے اس علاقے پر «یمنی عارضی فورسز» جو امارات کے حامی ہے انکے قبضے کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

 

مذکورہ فورسز جنوب یمن کو شمالی یمن سے الگ کرنا چاہتے ہیں اور اس وقت جزیرہ سقطری کا بڑا حصہ انکے قبضے سے نکل چکا ہے۔

 

جزایر سُقُطری یمن کے جزائر کا حصہ ہے جو ایشیاء اور افریقہ کے سنگم پر خیلج عدن کے حساس علاقے میں واقع ہے اور کشتی رانی کے حوالے سے اس علاقے کی بہت اہمیت ہے۔/

3923925

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: