IQNA

7:46 - September 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508272
تہران(ایکنا) ھندوستانی ڈاکٹر جو کینیڈا میں مقیم ہے بیماروں کی علاج میں تلاوت قرآن سے مدد لیتا ہے۔

کینیڈا میں ھندوستانی ڈاکٹر«جگدیش آنند» معروف آئی اسپشلسٹ شمار ہوتا ہے اور سالوں سے وہ ایک ہستپال چلا رہا ہے۔

 

عجیب بات یہ ہے کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں تاہم ہمیشہ انکے کلینک میں تلاوت قرآن کی آواز آتی ہے اور اکثر وہ سورہ یاسین اور سورہ رحمن کی تلاوت سنتے ہیں۔

 

ڈاکٹر«جگدیش آنند»  اس حوالے سے کہتا ہے: قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے ہے اور تلاوت قرآن کی وجہ سے انکے کلینک میں ایک سکون کا ماحول ہوتا ہے جس سے مریض کے علاج پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

 

ڈاکٹر«جگدیش آنند» کا کہنا ہے کہ ایک ریسرچ میں معلوم ہوا ہے کہ پانچ بار سوره الرحمن سننے سے آنکھ کی بعض بیماری ٹھیک ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا: کلینک کھولتے ہی تلاوت نشر کی جاتی ہے اور بیمار اس کی آواز سے سکون محسوس کرتے ہیں بعض اوقات بیمار پوچھتے ہیں کہ تلاوت کیوں لگاتے ہو؟ وہ سمجھتے ہیں کہ میں اسلام کی تبلیغ کررہا ہوں.

 

ڈاکٹر«جگدیش آنند» کا کہنا ہے کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور اس حوالے سے بعض تصورات درست نہیں، میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں بغیر تعصب کے۔/

3925641

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: