حج پر جانا چینی مسلمانوں کے لیے ایک خّواب بن رہا ہے ۔ چینی حکومت کی جانب سے حج پر جانے کے لیے سخت شرائط عاید کیے گیے ہیں۔
شرایط کے مطابق خواہشمند افراد صرف «انجمن اسلامی چین» کے زریعے سے حج پر نام لکھوا سکتے ہیں. حج پر جانے والے افراد چین کے سخت قوانین اور پابندیوں کا شکوہ نہیں کریں گے اور چین مخالف پروپیگنڈوں سے نفرت کریں گے.
«گلوبل ٹایمز» کے مطابق کوئی شخص یا ادارہ مذکورہ ادارے کے علاوہ حج کے امور پر کام نہیں کرسکتے اور حج پر جانے کے خواہشمند افراد حکومتی شرایط کے ساتھ حج پر جاسکتے ہیں ۔ مذکوہ قوانین اول دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
دیگر تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ حج بارے تمام سرگرمیاں ترک کریں۔
ہر سال دس ہزار افراد چین سے حج پر جاسکتے تھے تاہم اب صرف اسلامی انجمن کے زریعے سے وہ جاسکتے ہیں جنکے اکثر اراکین کیمونسٹ گروپ کے ممبر ہیں۔
اس انجمن کے زریعے سے وہ مخصوص افراد کو حج پر جانے کی اجازت دیں گے جب مذکورہ افراد پر ہر طرح سے نظارت بھی ہوگی.
چینی حکومت نے سینکیانگ میں لاکھوں مسلمانون کو جبری طور پر کیمپوں میں رہنے پر مجبور کیا ہے جہاں سخت حالات میں وہ رہنے پر مجبور ہیں، مساجد کی تخریب، حجاب پر پابندی اور دیگر مذہبی پابندیاں عام ہوچکی ہیں۔/