الازهر کا فرانس میں رسول اکرم (ص) کی توہین پر رد عمل

IQNA

الازهر کا فرانس میں رسول اکرم (ص) کی توہین پر رد عمل

9:15 - October 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508404
تہران(ایکنا) شیخ الازهر نے رسول اکرم (ص) کی توہین کی مذ٘ت کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا۔

شیخ الازھر احمد الطیب نے ٹوئٹ کیا ہے: «ہم ایک منظم سازش کا سامنا کررہے ہیں جسمیں رسول اکرم (ص) کی توہین سے اس کا آغاز کیا گیاہے لیکن ہم کسی صورت اپنی اقدار اور عقاید کو سیاست کی قربانی نہیں بننے دیں گے۔».

 

انکا کہنا تھا: «جو لوگ اس توہین کی حمایت کررہے ہیں انکا بتانا چاہتا ہوں یہ دوغلی پالیسی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں کہ آذادی بیان کے نام پر ہمارے مقدسات کی توہین ہو ».

 

دارالفتوای اردن

 

دارالفتوای اردن نے بھی ایک بیان میں فرانس میں توھین نبی اکرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا : جو لوگ رسول اکرم کی توہین کرتے ہیں انہوں نے کسی طرح سے آپ کو پہچانا نہیں وہ نبی جو دنیا میں امن و محبت کا علمبردار تھے۔/

3931164

نظرات بینندگان
captcha