اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی مذمت کردی

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی مذمت کردی

8:02 - November 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508477
تہران(ایکنا) او آئی سی نے صیھونی فورسز کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے اور فلسطینوں کو آوارہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بیان میں صیھونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا : فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی فلسطینوں کو بیدخل کرنے اور یہودی آباد کاری کی سازش کا حصہ ہے جو تمام بین الاقوامی قوانی کی خلاف ورزی ہے۔

 

مذکورہ تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے  اسرائیل پر دباو ڈالے تاکہ وہ مزید فلسطینیوں کے بے گھر نہ کرسکے۔

 

او آئی سی نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے فسطینی امن کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

 

اقوام متحدہ سے شکایت

 

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمایندے «ریاض منصور»، نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے سربراہ  اور جنرل اسمبلی کو الگ الگ خط بھی ارسال کیا ہے۔

 

منصور نے خط میں فلسطینی گھروں کی تخریب کاری اور یہودی آباد کاری پر انکی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔

 

انہوں نے فلسطینی جوان «عبدالرحیم الصنوبر» کی شہادت کی طرف اشارہ کیا کہ اس طرح جوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے سے صیھونی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جو کورونا بحران میں بھی قتل و غارت سے باز آرہے۔/

3934404

نظرات بینندگان
captcha