
قرآنی مقابلوں میں ۱۰۳ لڑکے اور لڑکیاں پانچ گیٹگریز حفظ کل قرآن، حفظ ۱۵ پارے، ۱۰ ، ۵ اور ۲ پاروں کے مقابلے شامل تھے۔
یوکرائن کے اکیسویں قرآنی مقابلوں میں یوکرائن کے علاوہ، تاتار، عرب، افریقن اور دیگر اقوام کے طلبا شریک تھے تاہم مقابلے کے لیے یوکرائینی شہریت کا رکھنا لازم تھا۔
مقابلوں کے ججز کمیٹی کے ممبر شیخ حیدر الحاج، جو خود یوکرائن کے معروف حافظ قرآن ہے انکا کہنا تھا: ۱۰۳ شرکاء میں ۴۴ طالبات شریک تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں ایک کمسن بچہ اور پچاس سال کا بزرگ بھی شامل تھا جبکہ بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مقابلوں میں جمالالدین کمالالدین نے حفظ کا پہلا مقام اپنے نام کیا جنکو عمدہ انعامات سے نوازا گیا۔
زاپروژیا شہر کے ثقافتی مرکز کے امام شیخ محمد ماموتوف نے تقریب سے خطاب کیا اور مقابلوں کے معیار کی تعریف کی ۔/



