اسرائیل سے دوستی کے بعد امارات ہیکروں کے نشانے پر

IQNA

اسرائیل سے دوستی کے بعد امارات ہیکروں کے نشانے پر

6:55 - December 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3508593
تہران(ایکنا) اماراتی حکومت کے مطابق صیھونی رژیم سے دوستی کے بعد ان پر سائیبر حملے کیے جارہے ہیں۔

مقامی اخبار کے مطابق امارات کے سائیبر کرائم شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے بعد سے انکا ملک سائیبر حملوں کی زد میں ہے۔

 

اگست میں امارات نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا جس پر فلسطینیوں اور دیگر مسلمانوں نے سخت ناراضگی کا اظھار کیا ۔ بحرین اور سوڈان نے بھی امارات کی تقلید میں رابطے کا فیصلہ کیا۔

 

«محمد حمد الکویتی» نے دبئی میں پیرس کانفرنس سے کہا: « اسرائیل سے دوستی کے بعد امارات کو مختلف سایبر حملوں کا سامنا ہے.»

 

انکا کہنا تھا کہ مالی اداروں کو بھی اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

سائیبر کرائم انچارج نے اس حوالے سے بھی واضح نہیں کیا کہ کیا یہ حملے کامیاب تھے کہ نہیں یا کن کی طرف سے حملہ ہوا ہے ۔/.

3939477

نظرات بینندگان
captcha