شہید کمانڈروں کی برسی «شهادت و حاکمیت» اور ملین مارچ

IQNA

شہید کمانڈروں کی برسی «شهادت و حاکمیت» اور ملین مارچ

9:55 - December 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508666
تہران(ایکنا) سردار حاجی قاسم سلیمانی اور ابومهندی المهندس کی برسی پر عراق میں بڑے اہتمامات کیے جارہے ہیں۔

عراق میں حشد الشعبی اور دیگر عوامی تنظیمون کی جانب سے سپاہ قدس سربراہ شهید «حاج قاسم سلیمانی» اور حشد الشعبی کمانڈر «ابومهدی المهندس» کی برسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 

اس حوالے سے منعقدہ نشست میں حشد الشعبی رھنما «حسین السماحی» کمانڈر«قیس المحمداوی» کمانڈر «حسن خنجر الزونی» اور دیگر اعلی فوجی حکام شریک تھے۔

 

نشست میں سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کی برسی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ حشد الشعبی رھنماوں نے عراق سے امریکی انخلاء کو بھی لازم قرار دیا۔

 

اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں اس موقع پر ملین مارچ کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام بھی اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظھار کرسکے۔

 

برسی «شهادت و حاکمیت» کے عنوان سے منانے کا مقصد ملک سے غیرملکی فوجوں کا انخلا ہے۔

 

اس حوالے سے مختلف شہروں میں محافل ترحیم کے علاوہ «داعش» پر فتح کے عنوان سے تقریبات دو تا چار جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ اختتام پر ملین مارچ منعقد ہوگا۔

 

عراق کے «الفتح» نے شہید کمانڈروں «حاج قاسم سلیمانی» اور «ابومهدی المهندس» کی شہادت کی عدالتی تحقیقات پر بھی تاکید کی۔

 

 «هادی العامری» جو «الفتح» الاینس کے سربراہ ہے کا کہنا تھا: شہدا کے خون اور ملک کی حاکمیت کا تقاضا ہے کہ ملک سے غیر ملکی فوج فوری طور پر نکل جائے۔

 

العامری نے شہداء کے قتل کے عدالتی مقدمے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

 

انہیں عوامی مظاہروں کا دباو تھا کہ امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے تین سال تک عراق سے نکل جائے گا اور اس حوالے سے انکی فوج کے پانچسو اہلکار ملک سے نکل بھی چکے ہیں۔

 

عوامی تنظیموں اور پارٹیوں کے دباو کے نتیجے میں امریکہ نے متعدد اڈے خالی کیے اور صرف «عین الاسد» جو الانبار اور «الحریر» جو اربیل میں واقع ہے تک محدود ہوجائے۔

 

الفتح الائنس کے رھنماوں نے تاکید کی ہے کہ عراق سے امریکی انخلا پر عمل لازم ہے اور اس حوالے سے کسی معاملے کو قبول نہیں کیا جائے گا.

 

پارلیمنٹ کے اراکین «فالخ الخزعلی» اور «السند الوطنی» نے بیان میں کہا کہ شہدا کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور امریکی انخلا پر ہر صورت عمل ہوگا۔

 

ایک اور رکن پارلیمنٹ «عالیه نصیف» نے بھی بیان میں کہا ہے کہ ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم امریکی فوج کو نکال دیں اور خون شہدا سے وفاداری بھی یہی ہے۔/

3942756

نظرات بینندگان
captcha