اسرائیل کو عنقریب تسلیم کرنے والا ملک پاکستان نہیں، اسرائیلی وزیر

IQNA

اسرائیل کو عنقریب تسلیم کرنے والا ملک پاکستان نہیں، اسرائیلی وزیر

7:18 - December 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3508670
تہران(ایکنا) اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرلے گا۔

حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امارات ، بحرین اور اسرائیل کے معاہدے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جلدہی کئی اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

ان کے اعلان کے بعد سوڈان اور مراکش نے رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اب اسرائیلی کابینہ میں شامل علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے بھی پانچویں ملک کی جانب سے جلد تعلقات بحالی کا عندیہ دیا ہے۔

سرائیلی وزیر ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے سے قبل پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہا ہے اور ہم اسی معاملے پر کام کررہے ہیں۔

 

دوران انٹرویو اسرائیلی وزیر نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ 2 ملک ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک خلیج کا ملک ہے اور دوسرا ملک مشرق میں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مشرق میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا اسلامی ملک چھوٹا نہیں مگروہ پاکستان بھی نہیں۔

 

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ عنقریب تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان امریکی وائٹ ہاؤس سے جاری ہوگا۔

 

خیال رہے کہ امریکی اور اسرائیلی وفد اس وقت مراکش کے دورے پر ہے جبکہ اس وفد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد بھی ہیں۔

238445

نظرات بینندگان
captcha