آیت الله محمد تقی مصباح یزدی انتقال کرگئے

IQNA

آیت الله محمد تقی مصباح یزدی انتقال کرگئے

8:15 - January 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3508709
تہران(ایکنا) استاد آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں انتقال فرما گئے

ایران اور اسلامی دنیا کے عظیم مفکر، نظریہ دان اور عارف و عالم آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں انتقال فرما گئے ہیں۔ 

آپ نظام و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون،  فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے.  حوزہ علمیہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی  کتاب "آموزش فلسفہ" بطور نصاب داخل ہے.  آپ آیت اللہ بہجت،  امام خمینی،  علامہ طباطبائی اور آیت اللہ بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے. 

 

انقلاب کی جدوجہد کے بعد ایران میں آپ نے مختلف عہدوں پر کارہائے نمایاں انجام دیے اور آخر تک انقلاب کے اہداف کو دنیا تک پہنچانے میں مگن رہیں۔

 

ایکنا نیوز اس موقع پر تمام چاہنے والوں کو تسلیت پیش کرتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha