المنار کے مطابق حزب اللہ کے سنئیر رھنما شیخ «نبیل قاووق»، نے سردارقاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کی تقریب جو «مارونالرأس» میں منعقد ہوئی تھی سلیمانی خدمات پر روشنی ڈالی۔
شیخ نبیل کا کہنا تھا: حاج قاسم کی خواہش تھی کہ وہ یہاں ہمارے مقام پر یعنی مارونالرأس پر ہوتے کیونکہ وہ سرزمین جہاد و شہادت کو دوست رکھتے تھے۔
حزبالله لبنان کونسل کے رکن کا کہنا تھا: سردار سلیمانی عاشق فلسطین تھا انکا دل فلسطین کے لیے تڑپتا تھا اور وہ یہاں کی آزادی کے لیے مصروف عمل تھے. انکو معلوم تھا کہ انکا خون فلسطین کی آزادی کی راہ میں گرایا جائے گا اور وہ جہاں پر آزادی کی جدوجہد تھی حاضر ہوتے تھے۔
شیخ نبیل قاووق کا کہنا تھا کہ سلیمانی عالم اسلام کے لیے باعث فخرتھا اور حقیقی معنوں میں وہ ولی امر مسلمین حضرت آیتالله سیدعلی خامنهای کا علمبردار تھا۔
انکا کہنا تھا کہ سلیمانی حزب اللہ اور سید مقاومت لبنان سیدحسن نصرالله کے زبردست حامی اور مددگار تھے اور تمام کامیابیوں میں انکا کردار تھا.
انکا کہنا تھا کہ شهید سلیمانی کا قاتل احمق تھے وہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ایران انکا بدلہ لے گا کہ نہیں تو وہ یقینا جاہل ہے کہ ایران کو نہیں جانتا ورنہ یہ سوال نہ پوچھتے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم حاج عماد مغنیه کے قاتلوں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ عماد اور حاج قاسم کے تربیت یافتہ لاکھوں مجاہدین موجود ہیں اور انکا راستہ روکنے والا نہیں./