بلوچستان: مچھ میں اغوا کے بعد 11 شیعہ مزدوروں کا قتل

IQNA

بلوچستان: مچھ میں اغوا کے بعد 11 شیعہ مزدوروں کا قتل

11:45 - January 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508715
صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے کان کنوں کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ قریبی کوئلہ کانوں کے مزدور جمع ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ مسلح افراد نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کیا اور قریبی پہاڑی علاقوں میں لے گئے جہاں ان پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کان کن زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی حالت تشویشناک تھی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں جب مزدور کام کی تھکن کے بعد کیمپ میں  سورہے تھے تو دہشت گردوں نے  حملہ کرکے 11 موءمین مزدور کان کن جن کا تعلق ہزارہ قوم سے ہے  ان کو بے دردی سے ذبع کرکے شہید کردیا گیا

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ چند سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔

سال 2020 کے آخری مہینے میں بھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، دھماکے سمیت لوگوں کی لاشیں بھی ملیں تھیں۔

نظرات بینندگان
captcha