صدر ٹرمپ کی وارنٹ گرفتاری

IQNA

صدر ٹرمپ کی وارنٹ گرفتاری

9:56 - January 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508737
تہران(ایکنا) عراق کی اعلی عدالت نے ڈونالڈ ٹرمپ کو شہید ابومھدی کے قتل کے جرم میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا۔

عراق کی خصوصی اعلی عدالت کے جسٹس الرصافه نے شهید «ابومهدی المهندس» اور دیگر حشد الشعبی اہلکاروں کی شہادت کے جرم میں قانون کی شق ۴۰۶ کے تحت وارنٹ جاری کردیا۔

 

ابومھدی المھندس جو حشد الشعبی کے ڈپٹی چیف تھے انکے گھرانے کی طرف سے مقدمے کی درخواست دی گئی تھی۔

 

فیصلے کے مطابق واقعے میں معاونت کرنے والے تمام ملکی یا غیر ملکی ایجنٹوں کی گرفتاری اور تحقیق کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

سردار قاسم سلیمانی سربراہ سپاہ قدس اور  ابومهدی المهندس کو گذشتہ سال امریکی صدر «ڈونالڈ ٹرامپ» کے برراہ راست حکم پر بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔/

3946321

نظرات بینندگان
captcha