
وزارت اوقاف مصر نے انڈونیشین زبان میں ترجمہ شدہ دو سو قرآنی نسخہ پیش کیا جنکویونیورسٹیوں، اسکولوں اور اسلامی مراکز میں تقسیم کیا جائے گا۔
وزارت اوقاف نے الازھر میں اسکالر شپ کے تحت داخلہ لینے والے ۷۵ طلبا کو بھی ترجمہ شدہ قرآنی تحفہ پیش کیا۔
وزارت اوقاف مصر نے اسلامی کونسل کے تعاون سے دس زبانوں انگریزی، فرنچ، جرمن، روسی، چینی، سواحیلی، انڈونیشیاء، کوریا اور البانوی زبانوں میں ترجمہ کیا ہے۔
مذکورہ زبانوں میں قرآنی ترجمے کا مقصد غیر مسلمانوں کو اسلام اور قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا بتایا جاتا ہے تاکہ اس زریعے سے مختلف ممالک اور بالخصوص مصر میں متعدل اسلام کو متعارف کرایا جاسکے۔/