IQNA

7:25 - January 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3508799
تہران(ایکنا) قرآنی خطاطی نمایش ایرانی ثقافتی مرکز اور ایکنا نیوز کے تعاون سے انڈونیشیاء میں منعقد ہوگی۔

قرآنی نمایش «وینڈّو ٹو ایران» کے عنوان سے ایرانی ثقافتی مرکز اور ایکنا نیوز کے تعاون سے انڈونیشیاء میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں ایرانی خطاطوں کے فن پارے نمایش میں پیش کیے جائیں گے۔

 

انڈونیشیاء میں ایرانی ثقافتی سفیر مهرداد رخشنده نے ایکنا نیوز سے اس بارے میں کہا: کورونا کی وجہ سے عملی طور پر نمایش منعقد نہیں ہوسکتی ہے لہذا اس حوالے سے «وینڈّو ٹو ایران» کے عنوان سے تھری ڈی قرآنی خطاطی نمایش مجازی دنیا میں منعقد کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ نمایش سوشل میڈیا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ایرانی ثقافتی مرکز کے چینلز پر پیش کی جائے گی جسمیں ایرانی خطاطوں کے ساٹھ فن پارے شامل ہیں۔

 

رخشنده کا مزید کہنا تھا: نمایش گاہ میں انٹر ہوتے ہی آپکو سادہ الفاظ میں ایرانی اور انڈونیشین زبان میں ایرانی خطاطی سے آشنا کرایا جائےگا۔/

3949038

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: