کورونا کے شکار شیخ زکزاکی اور اہلیہ کی آزادی کی درخواست

IQNA

کورونا کے شکار شیخ زکزاکی اور اہلیہ کی آزادی کی درخواست

8:10 - January 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3508802
تہران(ایکنا) لندن اسلامی انسانی حقوق کی تنطیم نے نایجیریا کے صدر اور اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ شیخ زکزاکی اور اہلیہ کو جلد سے جلد رھا کرنے کا حکم صادر کریں۔

شیخ زکزاکی اور اہلیہ کے پوزیٹیو ٹیسٹ آنے کے بعد لندن اسلامی انسانی حقوق کی تنطیم نے نایجیریا کے صدر اور اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ قید بیجا میں موجود شیخ زکزاکی اوار اہلیہ کو فوری طور پر آزاد کرنے کا حکم صادر کریں۔

 

انجمن نے اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے نایجیرین صدر پر دباو ڈالے۔

 

گذشتہ ہفتے کو شیخ کی اہلیہ زینت جو شوہر کے ہمراہ قید میں موجود ہے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو اعلان کیا گیا ہے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ پہلے ہی سے متعدد بیماریوں کے شکار ہیں اور کورونا سے انکی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

 

نایجیریا کے جیلوں میں گنجایش سے زیادہ قیدیوں کی وجہ سے کورونا پھیلنے کے شدید خطرات موجود ہیں گذشتہ سال ہزاروں قیدیوں کو اسی خطرے کے پیش نظر آزاد کیا گیا۔

 

دیگر قیدیوں کی آزادی کے باوجود شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو زخمی اور بیمار بھی ہیں انکو رہا کرنے سے انکار کیا گیا۔

 

عدالت کی جانب سے انکی رہائی کے حکم کے بعد اب انکو غیرقانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے اور مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے.

 

انجمن نے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت شیخ اور انکی اہلیہ کو آزاد کرایا جائے تاکہ انکے علاج ممکن ہوسکے اور انکو درپیش خطروں سے محفوظ رکھا جاسکے۔/

3949134

نظرات بینندگان
captcha