IQNA

12:56 - January 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3508812
امریکی رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے اگلی بار کیپیٹل ہل کی عمارت میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے والے دائیں بازو کے انتہا پسند پر 5 الزامات عائد ہو گئے۔

کانگریس بلڈنگ پر حملے اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو قتل کی دھمکی دینے والے دائیں بازو کے انتہاپسند پر پانچ الزامات عائد کر دیے گئے۔

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے دھمکی دی تھی کہ اگلی بار وہ بندوقوں کے ساتھ کیپٹل عمارت میں داخل ہو گا۔

کیپٹل ہل پر حملے کے وقت اوکاسیو کورٹز کا انتہاپسندوں سے آمنا سامنا بھی ہوا تھا، رکن کانگریس کا کہنا تھا انہیں ایسا محسوس ہوا کہ موت سر پر آگئی ہے۔

امریکہ میں کانگریس پر حملے کو امریکی جموریت کی تاریخ کا بد ترین واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔/

242351

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: