اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

IQNA

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

9:07 - January 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3508817
تہران(ایکنا) متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے۔

اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

 

معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مزید معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد بحرین، سوڈان اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

242470

نظرات بینندگان
captcha