IQNA

18:19 - January 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3508822
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک طرف جہاں دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں کسان سراپا احتجاج ہیں وہیں دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

آج کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

 

دوسری جانب   آزاد کشمیر میں بھی یوم سیاہ،ریلیاں اور احتجاج کیا گیا اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

 

لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے قریب بھی کشمیریوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف سیاہ پرچم تھام کر احتجاج کیا۔

 

اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہرمظاہرہ کیا گیا۔

 

یہ دن منانے کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے۔

242707

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: