IQNA

8:26 - January 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3508828
امریکا کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اسٹیفن جیکسن کا تعلق امریکا کے شہر ہیوسٹن سے ہے اور وہ دنیائے باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی ہیں۔

اسٹیفن جیکسن نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔

معروف کھلاڑی نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں سب کے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔ 

اسٹفین جیکسن نے 2015 میں لیگز سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اسٹیفن کو مبارکباد  دینے سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

242885

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: