IQNA

8:26 - January 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3508832
تہران(ایکنا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ دورہ کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قطر کے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اور ملٹری کالج کے اعلیٰ معیار کو  سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے  امیر  قطر شیخ  تمیم  بن حماد الثانی، قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور  وزیر  دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول پر گفتگو کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ  تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جب کہ پاکستان اور  قطر  نے  دفاعی تعلقات کو  مزید مستحکم بنانے پر  بھی اتفاق کیا۔

243025

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: