سعودی ماہرکی بریل الیکٹرونک قرآنی کاوش

IQNA

سعودی ماہرکی بریل الیکٹرونک قرآنی کاوش

9:03 - February 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3508840
تہران(ایکنا) حرمین شریفین امور کے مطابق الیکٹرونکس بریل قرآن سعودی شہری کی کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین ادارے کے امور مصحف شعبے کے سربراہ غازی بن فهد الذبیانی، کا کہنا تھا: سعودی ماہر مشعل الهرسانی سے نشست میں اس پیشرفت کا جایزہ لیا گیا جس میں بریل قرآن میں قرائت اور قرآن فھمی کی سہولیات نابیناوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

غازی کا کہنا تھا: خط بریل کا یہ نسخہ اسپشل افراد کی حوصلہ افزائی اور قرانی شعبے میں انکی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ پہلے سے موجود خط بریل کا چھ جلد کا کاغذی نسخہ کی قیمت اور وزن سے اٹھانے سے آزاد ہو۔

 

الذبیانی کے مطابق اس الیکڑونکس بریل نسخے سے نابینا قرآء آسانی سے آیات پیدا اور ترجمہ و تفیسر ساتھ میں سن سکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے نابیناوں کے لیے صرف کاغذ والا نسخہ یا خط بریل میں قرآن موجود تھا جو وزن اور قیمت کے حوالے سے ایک مسئلہ شمار ہوتا تھا۔/

3950942

نظرات بینندگان
captcha